Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

میٹریس کے پیلے نشانات دور کرنے کے 5 آسان طریقے

آرام دینے والے میٹریس کو کچن آئٹمز سے صاف کریں
اپ ڈیٹ 18 مارچ 2024 01:40pm

گرمی کےموسم میں لوڈ شیڈنگ برداشت کرنےوالوں کا پسینہ اکثر گدے پر پیلے نشانات چھوڑ دیتا ہے ۔یہ پیلے دھبے نہ صرف گدے اور بیڈ روم میں ناگوار بو چھوڑ دیتے ہیں ،بلکہ اگر انہیں بر وقت صاف نہ کیا جائے تو یہ اور مٹی کے ذرات مل کر کھٹمل جیسی مخلوق کو بھی دعوت دیتے ہیں۔

ایک طویل دن کی تھکن کے بعد سبھی کو صرف ایک چیز کی تلاش ہوتی ہے اور وہ ہے آرام ۔اس لمحے میٹریس کسی جنت سے کم دکھائی نہیں دیتا ۔

لیکن یہی میٹریس آرام کے علاوہ کئی موقعوں پر ڈائننگ ٹیبل بن جاتا ہے خصوصا بیڈ روم مین ٹی وی دیکھتے ہوئے اور تنیجتاً کئی باربیڈ شیٹ کے ساتھ ساتھ میٹریس بھی گندا اور داغدار ہوجاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق گدوں کو بہتر حالت میں رکھنے کے لیے ان کی مہینے میں ایک بار ضرور صفائی کرنی چاہیے ۔ورنہ ایسے گندے بستر پر سونا غیر صحت بخش ہو سکتا ہے ۔

ماہرین بیکنگ سوڈا ، لیموں اور سفید سرکہ کو ان گندے دھبوں کو نکالنے اور ناخوشگوار بو کو خوشبو میں بدلنے کے بہترین آئٹمز قرار دیتے ہیں ۔

یہاں اس کے لیے چند طریقے بیان کئے جا رہے ہیں ۔

لیموں

لیموں کے اندر موجود سٹرک ایسڈ ک کی زیادہ مقدار گدے کے پیلے دھبوں کو دور کرنے کا موثر طریقہ ہے ۔

آپ لیموں کوکاٹ کردھبوں پررگڑ سکتی ہیں یا پھر صابن ملے گرم پانی سے اسفنج کی مدد سے رگڑ کران دھبوں کو دور کر سکتی ہیں ۔

سفید سرکہ

ایک کپ میں ایک چوتھائی سرکہ اور باقی تین تہائی پانی مکس کر کے ایک کلننگ محلول تیار کیا جا سکتا ہے ۔

اسفنج کو اس مکسچر میں ڈبو کر اسے دھبوں پر رگڑیں ۔مگر خیال رہے کہ میٹریس بہت زیادہ گیلا نہ ہونے پائے ،ورنہ یہ میٹریس کے اندر تک گیلے پن کا باعث بن سکتا ہے۔

بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا کو میٹریس کے دھبوں پر چھڑک دیں اور ایک گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں ۔ایک گھنٹے کے بعد انہیں رگڑ کر صاف کر لیں ۔

واشنگ لیکویڈز

واشنگ لیکویڈ کو اگر گرم پانی میں مکس کر لیا جائے تو یہ گدوں پر موجود ضدی دھبوں کو دور کرنے کا موثر طریقہ بن سکتا ہے اور بھینی بھینی خوشبو کا بھی احساس دے گا۔

لیموں کا رس

بیکنگ سوڈا میں دو کھانے کے چمچ لیموں کے رس کو مکس کر لیں ، یہ مکسچر بھی میٹریس سے پیلے دھبے نکال کر گدے کو ایک مسحور کن خوشبو دیتا ہے ۔

دسترخوان

Women

lifestyle

cleaning hacks

metress

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div