Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

یورپی پارلیمنٹ نے ورک، رہائشی پرمٹ کا حصول آسان بنادیا

پروسیسنگ کی میعاد 4 کے بجائے 3 ماہ، آجر اور پیشہ بدلنا بھی ممکن ہوگا
شائع 18 مارچ 2024 12:39pm

شینگن ویزا انفو نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے فردِ واحد کے لیے یورپی یونین کے کسی بھی ملک میں کام اور رہائش کے لیے اجازت نامے کا حصول آسان بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے یورپی کونسل کی حتمی منظوری بھی لازم ہے۔ اس کے بعد ہی نئے قوائد نافذ کیے جاسکیں گے۔

یورپی پارلیمنٹ کے بیشتر ارکان نے کسی بھی شخص کے لیے کام اور رہائش کا پرمٹ لینا آسان بنانے سے متعلق تجاویز کی منظوری دی ہے تاکہ اس حوالے سے پائی جانے والی پیچیدگیاں دور ہوں اور افرادی قوت کا مسئلہ بھی موثر طور پر حل ہو۔

نئے قوائد کے تحت آجر کی تبدیلی اور بے روزگاری کی صورت میں بھی طویل تر قیام ممکن بنایا جاسکے گا۔

کام یا رہائش کے پرمٹ کے لیے جمع کرائی جانے والی درخواست پر فیصلہ اب چار کے بجائے تین ماہ میں کرنا ہوگا۔

اگر پیچیدہ تر درخواستیں جمع کرائی جائیں تو پروسیسنگ کی میعاد میں خصوصی طور پر ایک ماہ کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ترقی پذیر ممالک کے جو باشندے یورپی یونین کے کسی ملک میں ہیں اُنہیں اب پرمٹ کے حصول کی شرط کے طور پر لازمی طور پر اپنے آبائی ملک نہیں جانا پڑے گا۔

آجر، پیشہ یا ورک سیکٹر تبدیل کرنے کے لیے اب نئے آجر کی طرف سے ایک نوٹیفکیشن کافی ہوگا۔ پہلے یہ عمل خاصا پیچیدہ تھا۔

یورپی یونین کے ارکان خصوصی طور پر 6 ماہ کی پابندی لگاسکتے ہیں جس کے دوران آجر بدلنا ممکن نہ ہوگا۔

European Parliament

WORK OR RESIDENTIAL PERMITS

EASY PROCESSING

CHANGE OF EMPLOYER

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div