Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

سگریٹ نوشی چھوڑنے کا آسان طریقہ

آج نیوز کی رمضان ٹرانسمیشن باران رحمت میں طب نبوی کے ماہر اسکالر کی گفتگو
شائع 18 مارچ 2024 08:44pm

رمضان المبارک کا روح پرور مہینہ جاری ہے اور اس ماہ میں مسلمان اس کی رحمتوں اور برکتوں سے فیضیاب ہونے میں مشغول ہیں۔ تاہم ایسے افراد جو روزہ کھولتے ہی سگریٹ پینے کے عادی ہیں وہ اپنے آپ کو جسمانی طور پر سخت خطرات میں مبتلا کردیتے ہیں۔

رمضان المبارک میں افطار کے فوری بعد سگریٹ نوشی نہ صرف امراض قلب میں مبتلا کر سکتی ہے بلکہ اس کے ساتھ یہ جسمانی جھٹکوں اور ہاتھ پاؤں میں کپکپاہٹ کا باعث بھی بننے لگتی ہے۔

آج نیوز کی رمضان ٹرانسمیشن باران رحمت میں میزبان سدرہ اقبال کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے طب نبوی کے اسکالر آغا عباس نے بتایا کہ کس طرح رمضان المبارک میں آپ سگریٹ نوشی ترک کرسکتے ہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص سگریٹ نوشی ترک کرنا چاہتا ہے تو اس آسان طریقہ یہ ہے کہ اعلی معیار کی سونف کو دیسی گھی میں بھون کر رکھ لیں اور جب بھی آپ کو سگریٹ کی طلب ہو تو آدھا چائے چمچ کھالیں ۔ان کا مزید کیا کہنا تھاسنیئے اس ویڈیو کلپ میں

cigarettes

ramadan 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div