Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

اسلام آباد نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پی ایس ایل سیزن 9 کا ٹائٹل جیت لیا

ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا
اپ ڈیٹ 19 مارچ 2024 08:45am

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 2وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 160 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کیا، لیکن منرو 26 رنز کے مجموعے پر 17 رنز بنا کر خوشدل شاہ کی گیند کا نشانہ بنے اور افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔

ان کے بعد آغا سلمان نے میدان سنبھالا لیکن وہ بھی 10 رنز پر خوشدل شاہ کی گیند کا نشانہ بنے اور پولین لوٹ گئے۔

پھر کپتان شاداب خان آئے لیکن وہ بھی متاثر کن کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور صرف 4 رنز پر افتخار احمد کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔

اوپننگ پر آئے مارٹن گپٹل نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر 50 رنز بنائے اور رن آوٹ ہو گئے جس سے ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا۔

مارٹن گپٹل کے بعد اعظم خان نے وکٹ سنبھالی لیکن وہ 30 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے اور اسامہ میر کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔

قبل ازیں، پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے فائنل میں ملتان سلطانزنے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دے دیا، ملتان سلطانز نے پہلے کھیل کر 9 وکٹوں پر 159 رنز بنائے۔

پی ایس ایل سیزن 9 کے فائنل میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بیٹنگ کے آغاز پر ہی ملتان سلطانز کو نقصان اٹھانا پڑا اور اس کے ابتدائی دو بلے باز صرف 14 رنز پر پویلین لوٹ گئے، دونوں کھلاڑیوں کو اسپنر عماد وسیم نے آؤٹ کیا۔

اوپنر یاسر خان 6 اور ڈیوڈ ولی 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عثمان خان نے 57 اور محمد رضوان نے 26 رنز اسکور کیے، جبکہ عماد وسیم نے 4 اوورز میں 23 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

شاداب خان نے 32 رنز دے کر 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ کوشش کریں گے بہترین کرکٹ کھیلیں، اسلام آباد تگڑی ٹیم ہے، اپنے پلان کے مطابق کھیلیں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ ہمارا پلان بولنگ کرنے کا ہی تھا، ہمارے اوپر کوئی دباؤ نہیں، اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کا یہ چوتھا فائنل ہے، وہ 2021کی فاتح ہے جب کہ آخری دو فائنلز میں اسے لاہور قلندرز نے شکست ہوئی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کے 2 فائنلز کھیلے ہیں اور دونوں مرتبہ اس نے ٹائٹل اپنے نام کیاہے۔

ملتان سلطانز کو کپتان محمد رضوان، یاسر خان، عثمان خان جیسے بلےبازوں کی خدمات حاصل ہیں جبکہ ان کی بولنگ لائن محمد علی، اسامہ میر اور ڈیوڈ ولی پر مشتمل ہے۔

اسامہ میر پی ایس ایل سیزن 9 میں سب سے زیادہ23وکٹیں لینے والے بولرہیں، محمد رضوان اسوقت بیٹنگ میں382رنز بناکر دوسرے نمبر پرہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس الیکس ہیلز، کولن منرو، مارٹن گپٹل ور شاداب خان کی شکل میں تجربہ کار بیٹرز موجودہیں، عماد اور محمد علی نے زلمی کے خلاف جس طرح کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس سے یونائیٹڈ کو بڑی تقویت ملی ہے۔

یونائیٹڈ کی بولنگ میں نسم شاہ 15 وکٹوں کے ساتھ نمایاں ہیں۔

PSL

islamabad united

Multan Sultans

psl 9

HBL PSL 9

PSL 9 Final

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div