Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پی ایس ایل اہم ایوارڈ شاداب، بابر، عماد، اسامہ، اعظم خان، عرفان خان کے نام

عماد وسیم نے دو ایوارڈز اپنے نام کیے
شائع 19 مارچ 2024 09:02am
فوٹو۔۔ فیس بک / اسلام آباد یونائیٹڈ
فوٹو۔۔ فیس بک / اسلام آباد یونائیٹڈ

پاکستان سپر لیگ سیزن نائن (پی ایس ایل 9) کے اہم ایوارڈ شاداب خان ، بابر اعظم، عماد وسیم، اسامہ میر ، اعظم خان اور عرفان خان کے نام رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کےکپتان شاداب خان پلیئرآف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔

عماد وسیم آل راؤنڈ پر فارمنس پر فائنل کے بہترین کھلاڑی قرار دیے گئے۔

اس کے علاوہ عماد وسیم ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈر بھی قرار پائے۔

اسامہ میر 24 وکٹیں لے کر ٹورنامنٹ کے بہترین بولر ٹھہرے۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز کا ایوارڈ جیت لیا۔

اعظم خان کو ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز مل گیا۔

کراچی کنگز کےعرفان خان نیازی ٹورنامنٹ کے بہترین فیلڈر قرار دیے گئے۔

islamabad united

Multan Sultans

psl 9

HBL PSL 9

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div