Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

دیوار کا پلاسٹر اور شیشے کھانے کی کوشش کرنے والی بیٹی سے ماں خوفزدہ

بیماری میں مبتلا 3 سالہ بیٹی کی وجہ سے ماں ہر وقت الرٹ رہتی ہے
شائع 19 مارچ 2024 05:13pm
بذریعہ: ایس ڈبلیو این ایس
بذریعہ: ایس ڈبلیو این ایس

برطانیہ میں خاتون بیٹی کی اس عادت سے شدید خوفزدہ ہے، جس میں وہ گھر میں موجود وہ چیزیں بھی کھانے کے لیے منہ کھول لیتی ہے، جو کہ جسم کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

برطانوی خاتون اسٹاسی ویلز کے علاقے بلیک ووڈ سے تعلق رکھتی ہیں، لیکن اس وقت ان کی زندگی کا سب سے بڑا چیلنج اپنی بیٹی کی دیکھ بھال ہے، جو کہ ہر چیز کو منہ میں ڈال لیتی ہے۔

25 سالہ ماں کے لیے صورتحال اس وقت خوفزدہ ہو گئی، جب 3 سالہ وائنٹر صوفے کا فوم، فوٹو فریم کا ٹوٹا ہوا شیشہ، دیواروں پر لگا پلاسٹر تک کھانے کی کوشش کرنے لگی۔

تاہم ڈاکٹرز کو دکھانے پر انکشاف ہوا کہ بیٹی ’پیکا‘ نامی بیماری کا شکار ہے، یہ ایک کھانے کا ڈس آرڈر ہے، جس میں مریض نان فوڈ آئٹمز کو کھانے کی کوشش کرتا ہے۔

اب والدہ کی زندگی بیٹی کی حفاظت میں گزر رہی ہے، کیونکہ زرا سی بے احتیاطی بیٹی کی جان کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اب کو ہمہ وقت ہائی الرٹ دکھائی دیتی ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ماں کا کہنا تھا کہ 3 سالہ بچی پورا گھر کھانے کے لیے تیار رہتی ہے، حال ہی میں برانڈ نیو صوفا خریدا تھا، اس کے فام بھی بیٹی نے کترنا شروع کر دیے۔

بیٹی کی اس حالت پر والدہ نے ڈاکٹرز سے بھی رابطہ کیا ہے، جبکہ 3 سالہ بچی اس وقت بھی زیر علاج ہے۔

دوسری جانب اسٹاسی نے بیٹی پر ایک تجربہ یوں بھی کیا کہ وائنٹر کو ایک اونچی چئیر پر بٹھایا اور ساتھ ہی اسنیکس بھی رکھ دیے۔

تاہم وائنٹر نے اسنیکس کھانے کے بجائے کرسی کو کھانے کی کوشش کرنا شروع کر دی۔ بیٹی کی نیند بھی شدید متاثر ہو رہی ہے، جبکہ اکثر وہ اٹھی رہتی ہے۔

United Kingdom

british mother

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div