Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

اداروں کی نجکاری پر پیپلز پارٹی کی مخالفت، ’پی ٹی آئی حق میں رہی ہے‘

علی امین گنڈاپور پر دہشت گردی کا کیس ہے، جس سے بچا نہیں جاسکتا، بلال اظہر کیانی
شائع 19 مارچ 2024 10:47pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری عدالت نے جاری کیے ہیں، ان دہشت گردی کا کیس ہے، وارنٹ نکلوانے میں وفاق کا کوئی عمل دخل نہیں۔

آج نیوز کے پروگرام ”اسپاٹ لائٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور پر کیسز ہیں توبری الذمہ نہیں ہوسکتے، ان پر دہشت گردی کا کیس ہے، دہشت گردی کے کیسز سے بچا نہیں جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے احتجاج کے نام پر انتشار پھیلایا ہوا ہے، یہ احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو اپنا شوق پورا کریں، تاہم، پارلیمنٹ میں کردار ادا کریں گے تو خیرمقدم کریں گے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لال چند ملہی نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت غیرآئینی ہے، پوری دنیا جانتی ہے کہ موجودہ حکومت کیسے بنی۔

لال چند ملہی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف متحد ہے، تحریک انصاف کو لیڈ بانی پی ٹی آئی عمران خان ہی کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر بھی پابندی لگادی گئی ہے، دہشت گردوں کے اڈیالہ جیل پہنچنے کا ڈرامہ کیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے پروگرام میں کہا کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری پر ہم پی آئی اے ملازمین کے ساتھ کھڑے ہوں گے، ملازمین نے احتجاج کیا تو ہم بھی احتجاج کریں گے۔

نجکاری کے سوال پر ہی بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 90ء کی دہائی میں نجکاری کی تھی، حکومت کا کام کاروبار چلانا نہیں ہے، کاروبار چلانا ماہرین کا کام ہے۔

جس پر ناز بلوچ نے کہا کہ ہم اپنی ریاستی املاک کو برائے فروخت نہیں کرسکتے، اداروں میں ملازمین کا روزگار ہوتا ہے، ہم پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے حق میں ہیں، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ اور نجکاری میں بہت فرق ہے۔

اس دورن لال چند ملہی بولے کہ تحریک انصاف نجکاری کے حق میں رہی ہے، نقصان میں جانے والے اداروں کی نجکاری ہونا چاہئے لیکن ملازمین کا خیال بھی رکھنا چاہئے۔

IMF

Ali Amin Gandapur

IMF PAKISTAN

Arrest Warrant

PAKISTAN IMF TALKS

PIA Privatisation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div