فرحان اختربے گھرہوگئے۔۔۔

شائع 01 اپريل 2016 07:35am

farhan300000000

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار،گلوکار اور ہدایتکار فرحان اختر کے بارے میں گزشتہ کافی عرصے سے افواہیں گردش کررہی ہیں کہ انہیں گھر سے نکال دیا گیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق فرحان گزشتہ کافی عرصے سے اپنی بیوی ادھونا اختر سے علیحدگی کے باعث میڈیا کی توجہ کا مر کز بنے ہوئے ہیں،حال ہی میں ان کے حوالے سے خبر آئی تھی کہ ان کی بیوی نے انہیں گھر سے نکال دیا ہے ،بے گھر ہونے کے بعد فرحان فائف اسٹار ہوٹل کی لابی میں دیکھے گئے جہاں انہوں نے مختصر قیام کیا تھا۔

بعد ازاں ان کے بارے میں یہ خبر بھی سامنے آئی کہ وہ اپنی بہن زویا اختر کے گھر قیام پزیر ہیں ،لیکن فرحان نے ان سب باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہے نہ ہی مجھے کسی نے بے گھر کیا ہے اور نہ ہی میں اپنی بہن کے گھر رہ رہا ہوں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی انسان کے بارے میں بناءسچ جانے جھوٹی افواہیں پھیلا نا صحیح نہیں ہے،مجھے ایسا لگتا ہے کہ میرا ا س دنیا میں کوئی دوست نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بیالیس سالہ اداکار نے رواں سال کے شروعات میں اپنی بیوی ادھونا اختر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی ،اس علیحدگی کی وجہ بولی وڈ اداکارہ آدیتی راﺅ حیدری کو بتا یا جا رہا ہے۔

farhan200000000