Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

رمضان اسپیشل : عام سویوں کو خاص بنائیں

سویوں کی یہ منفرد ترکیب آپ کے افطار میں چار چاند لگا دے گی
شائع 21 مارچ 2024 01:50pm
جارڈن انگلش
جارڈن انگلش

سویاں بڑی حد تک روایتی میٹھوں میں شمار کی جاتی ہیں، خصوصاً عید تہوار تو سویوں کے بغیرمنانے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ انہیں بہت سے طریقوں سے بنایا جاتا ہے، اس رمضان ایک خاص طریقہ آپ بھی جان لیجئے۔

یہ ترکیب ہر خاتون خانہ کی ’کُک بُک‘ میں ہونی چاہیئے خصوصاً ان کی جنہیں میٹھا پسند ہو۔

ماہ صیام میں آپ سویوں کو افطاری کے بعد بطورسویٹ ڈش کھاسکتے ہیں، اس میں ڈرائی فروٹ کی تعداد زیادہ ہونی چاہئے جوانہیں ایک خاص کرنچی مزہ دیں گے۔

سویوں کو دونوں طریقوں سے بنایا جا سکتا ہے۔ خشک اور دودھ کے ساتھ ، اور دونوں ہی بہت ذائقہ دار بنتی ہیں۔

دودھ والی سویوں کو مزید ذائقہ دار بنانے کے لئے ، اس میں ہری الائچی کا پاوڈر ،زعفران کے ساتھ ملا کرشامل کیا جائے ۔ یہ دونوں اجزاء نہ صرف ذائقے میں اضافہ کریں گے، بلکہ ڈش میں خوشبو بھی لائیں گے

یہ منہ میں پانی بھر دینے والی ڈش آپ کے چاہنے والوں کوضرور متاثر کرے گی ۔اس لیے اس آسان ریسیپی کو ضرور آزمائیں اور میٹھا میٹھا لطف اٹھائیں۔

میٹھی سویوں کے اجزائے ترکیب

سویاں ، دو کپ ۔کنڈینسنڈ ملک ، ایک کپ ۔دودھ ، ایک کپ ۔پستے ،1/4 کپ چوپ کئے ہوئے ۔ بادام 1/4کپ چوپ کئے ہوئے ۔گھی ،ایک کھانے کا چمچ۔ کھویا ،50 گرام ۔چھوٹی الائچی کا پاوڈر،ایک چائے کا چمچ ۔کشمش ، تین کھانے کے چمچ ۔

میٹھی سویوں کو کیسے بنایا جائے ۔

ایک موٹے پیندے والی پتیلی میں گھی کو گرم کرلیں اور اس میں سویوں کو بھون لیں، جب تک کہ اس میں سے خوشبو نہ آنے لگے اور ان کارنگ گولڈن براؤن نہ ہو جائے ۔

اب آنچ کو بند کردیں اوراسے ایک طرف رکھ دیں ۔

ایک برتن میں دودھ کو ابال لیں اور چوپ کیے ہوئے بادام پستے اس میں شامل کردیں اور 3۔2 منٹ کے لیے پکا لیں ۔ اب چینی شامل کر کے انہیں دودھ میں گھلنے دیں ۔

اب اسمیں کنڈیسنڈ ملک ڈال کردھیمی آنچ پر اسوقت تک پکائیں جب تک کہ وہ اچھی طرح مکس نہ ہو جائے۔

کھویا کو بھی دودھ میں شامل کر دیں ۔اور اسوقت تک پکائیں ،جب تک کہ مکسچر گاڑھا نہ ہوجائے ۔

اس میں سویاں ڈال دیں اور مزید 5منٹ کے لیے پکائیں یا جب تک پانی نہ خشک ہوجائے ۔اب الائچی پاوڈر کو ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور کسی سرومگ ڈش میں نکال لیں ۔

چوپ کئے ہوئے بادام پستوں کو اوپر سے چھڑک کرحسب پسند گرم یا ٹھنڈی سرو کریں۔ دونوں طرح سےمزہ دیں گی۔

دسترخوان

Women

lifestyle

Sweet Dish

ramadan 2024

ramzan recepi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div