Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

رمضان المبارک میں دانتوں اور منہ کا خیال کیسے رکھیں ؟

آج ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن باران رحمت میں ڈاکٹرعلی کی گفتگو
شائع 22 مارچ 2024 10:23pm
How to take care of teeth and mouth hygiene in Ramadan?| Baran e Rehmat | Aaj Entertainment

رمضان کے مہینے میں منہ اور دانتوں کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے کیونکہ روزہ دار زیادہ وقت تک پانی نہیں پیتا۔

آج ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن باران رحمت میں میزبان مایا خان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعلی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں سانس کی بدبو کا مسئلہ عام ہے۔ اس کی وجہ منہ میں بیکٹیریا جمع ہونا، لعاب کی پیداوار میں کمی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سگریٹ نوشی کرنے والوں کے پاس سگریٹ کم کرنے کا یہ بہترین موقع ہے سگریٹ نوشی منہ میں خشکی کو بڑھاتی ہے۔ منہ میں پانی کی کمی اور بیکٹیریا کے پھیلاؤ کا سبب بنتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کوشش کریں میٹھے کا استعمال کم سے کم کریں اور دن میں کم سے کم 2 مرتبہ برش ضرور کریں ۔

ڈاکٹر علی کا مزید کہنا تھا کہ رمضان کے مہینے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کوشش کریں کہ ہر سال رمضان میں ہی مسوڑوں کی صفائی ضرور کروایں ۔

teeth

ramadan 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div