Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کراچی کا گرم موسم کیا ہیٹ ویو کا سبب بن سکتا ہے؟

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا
شائع 25 مارچ 2024 11:00am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے گرم موسم کا سامنا کرنے والےکراچی کے شہریوں کو نوید سُنائی ہے کہ انہیں آج بھی گرم موسم کا سامنا کرنا پٖڑے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

شہر قائد کا درجہ حرارت زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت36 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی کے باوجود کراچی میں تاحال ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا تاہم رات میں خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقا مات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج موسم کے حوالے سے کی جانے والی پیشگوئی کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہےگا ۔مری، گلیات اور گردو نواح میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہےگا ۔ تاہم رات میں ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان ،کرم، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان اورمانسہرہ میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں بھی موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن اور پشین میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

karachi

karachi weather

Met Office

heat weave

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div