Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

عمرے پر آنے والے ممنوع چیزیں نہ لائیں، سعودی عرب کا انتباہ

پٹاخے، لیزر لائٹس، جعلی کرنسی اور غیر رجسٹرڈ دوائیں لانے پر پابندی عائد کی جاچکی ہے
شائع 28 مارچ 2024 04:29pm

سعودی عرب کی حکومت نے عمرے کے لیے آنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ممنوع اشیا لانے سے گریز کریں۔ متعلقہ ہدایات کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو کوئی خطرناک چیز لانے پر کارروائی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

سعودی عرب کی وزارتِ حج نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پٹاضے بھی ممنوع اشیا میں شامل ہیں۔ لیزر، پٹاخے، جعلی کرنسی اور غیر رجسٹرڈ دوائیں بھی نہیں لائی جاسکتیں۔

وزارتِ حج نے ممنوع اشیا کی فہرست جاری کرتے ہوئے عمرے پر آنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کوئی بھی ممنوع چیز ساتھ نہ لائیں ورنہ کارروائی کی جائے گی۔

یہ انتباہ ایسے وقت جاری کیا گیا ہے جب مکہ مکرمہ میں عمرے کا سیزن اپنے نقطہ عروج پر ہے اور رمضان کا تیسرا عشرہ نزدیک آنے پر اعتکاف کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

سعودی عرب نے موتمرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر رمضان المبارک میں ایک سے زائد عمروں پر بھی پابندی لگادی ہے۔ اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سہولت کے ساتھ عمرہ کرنے کا ماحول فراہم کرنا ہے۔

عمرے پر آنے والے غیر ملکیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر سعودی حکومت نے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔

سعودی عرب نے خلیجی ریاستوں میں مقیم افراد کے لیے بھی عمرہ ویزا میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ عمرہ ویزا کی میعاد بھی بڑھاکر تین ماہ کردی گئی ہے۔

Fake Currency

laser light

UMRA BAN

SAUDIA ISSUES WARNING

BANNED ITEMS

FIRECRACKERS

UNREGISTERED MEDICINES

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div