Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل، عوام نے ڈاکو مار دیا

جوہر چورنگی پر لوٹ مار کے دوران واقعہ
اپ ڈیٹ 29 مارچ 2024 02:36pm
جوہر پل پر شہری کے قتل کے واقعے کے بعد ایک موٹرسائیکل لاوارث کھڑی ہے ۔ آج نیوز
جوہر پل پر شہری کے قتل کے واقعے کے بعد ایک موٹرسائیکل لاوارث کھڑی ہے ۔ آج نیوز

کراچی میں جوہر چورنگی پل پر ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے شہری کو قتل کردیا، فائرنگ سے ایک راہگیر بھی زخمی ہوگیا جب کہ شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شہری کی شناخت سید رہبر کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان جوہر چورنگی پل پر لوٹ مار کررہے تھے، مزاحمت کرنے پر ملزمان نے شہری کو گولی ماری، فائرنگ کی زد میں آکرعرفان نامی شہری زخمی ہوا۔

تاہم ڈکیتی واردات کے دوران دو بچوں کے سر سے باپ کا سایہ اٹھ گیا، آن لائن فوڈ ڈیلیوری کرنے والا علی رہبر ڈاکووں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔

گلشن اقبال کا رہائشی رہبر علی چھ بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔

دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او شاہراہ فیصل کو معطل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان فرار ہونے لگے تو عوام نے ایک ڈاکو کو پکڑلیا،عوام کے تشدد سے ڈاکو ہلاک ہوگیا جب کہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فرارہوتے ہوئے ملزمان نے پولیس پر بھی فائرنگ کی 2 اہلکار زخمی ہوئے، زخمی اہلکاروں کا تعلق 15 مددگار گلستان جوہرسے ہے، فرارہوتے ملزمان نے اہلکاروں کواپنی جانب آتے دیکھا تو فائرنگ کردی، عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا۔

جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم اور 30بور پستول کے خول ملے ہیں۔

فائرنگ سے زخمی شہری کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

karachi

Karachi Street Crimes

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div