Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

اپریل کے پہلے پندرہ دن چھٹیاں ہی چھٹیاں، کُل کتنے دن ملیں گے

سال 2024 کے مہینے اپریل میں سب سے زیادہ چھٹیاں متوقع ہیں
شائع 30 مارچ 2024 09:46am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سال 2024 میں اپریل وہ مہینہ ہے جب بالخصوص سندھ میں طلباء اوربہت سے دفتری ملازمین ایک ساتھ 12 سے 13 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق اپریل کے پہلے 15 دنوں میں 12 سے 13 چھٹیاں متوقع ہیں۔

ماہ مقدس میں 21 ویں روزے کو یوم علی کی مناسبت سے تعلیمی اداروں کی تعطیل ہوتی ہے جو اس سال پیر یکم اپریل کوہوگا۔ یوم علی کی تعطیل کے حوالے سے جمعہ کے روز سندھ کے کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اسی طرح 4 اپریل کوسابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی پرعام تعطیل ہے جبکہ فوراً بعد 5 اپریل کو جمعتہ الوداع کی بھی چھٹی ہے۔

جبکہ 6 اور 7 اپریل کو بہت سے افراد ہفتہ اورپھر اتوار کی چھٹی کا مزہ لیں گے۔ ممکنہ طور پر 11، 12 اور 13 اپریل کوعید الفطر کی چھٹیاں ہوں گی جبکہ 14 اپریل کو ایک بار پھر اتوارآ رہا ہے۔

اس طرح سے طلبا، اساتذہ اوردفتری ملازمین اپریل کے پہلے 15 روز 10 سے زائد چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

students

teachers

eid holidays

schools closed

weekends

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div