Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

نوابشاہ:این اے207، آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب

الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
شائع 29 مارچ 2024 06:32pm

این اے207نوازبشاہ سے آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

آصفہ بھٹو کے مقابلے میں موجود تینوں امیدواروں نےکاغذات واپس لے لئے تھے۔ آصفہ بھٹو نے این اے 207 میں کامیابی کے ساتھ ہی پارلیمانی سیاست میں قدم رکھ دیاہے۔

این اے 207 کی نشست صدر آصف زرداری کے استعفے سے خالی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ نوابشاہ کی اس نشست سےآصفہ بھٹوکےنانا، دادا، والدہ، والد، پھپھو تمام لوگ کامیاب ہوچکےہیں آصفہ بھٹوزرداری خاتون اول کی حیثیت سےبھی ذمہ داریاں نبھارہی ہیں، آصفہ بھٹوزرداری محترمہبے نظیر بھٹو شہید کی سب سے چھوٹی صاحبزادی ہیں۔

آصفہ بھٹوزرداری کی کامیابی پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے مبارک باد دی کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری کے بلا مقابلہ منتخب رکن قومی اسمبلی بننے سے واضح ہوتا ہے کہ سندھ کی عوام پیپلز پارٹی سے محبت کرتی ہے۔

ڈپٹی میئر کراچی کا مزید کہنا تھاکہ آصفہ بھٹو زرداری میں شہید بے نظیر بھٹو کی جھلک سمائی ہوئی ہے اور وہ بھی جلد قومی اسمبلی میں مظلوم عوام کی آواز بن کر اُبھریں گی۔

National Assembly

asifa bhutto

Pakistan People's Party (PPP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div