Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
25 Shawwal 1445  

کراچی : لیاری گینگ کا بدنام زمانہ اور انتہائی مطلوب گینگ وار کمانڈر فیصل عرف ملا گرفتار

ملزم ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دہشتگردی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہے، ایس ایس پی
شائع 30 مارچ 2024 09:55am

کراچی میں سٹی پولیس کا گینگ وار سے مبینہ مقابلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں لیاری گینگ کا بدنام زمانہ اور انتہائی مطلوب گینگ وار کمانڈر فیصل عرف ملا گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی امجد حیات کا کہنا ہے ملزم پولیس کی انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل تھا۔

ایس ایس پی امجد حیات کے مطابق ملزم فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دہشتگردی سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

امجد حیات نے مزید بتایا کہ ملزم بلڈرز، تاجروں، دوکانداروں سمیت کاروباری شخصیات کو بھتہ کی پرچیاں دیتا تھا۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم گینگ وار کے رکن وصی اللہ لاکھو اور ایاز زہری کے کہنے پر وارداتیں کرتا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ ملزم فیصل عرف ملا بھتہ نہ دینے پر ہینڈ گرنیڈ دھماکوں اور قتل کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے، یہ سال 2012 سے مذہبی جماعت کے یونٹ انچارج کے ساتھ رمضان اور ربیع الاول میں چندے کی رسیدوں کے زریعے چندہ جمع کرتا رہا ہے۔

امجد حیات کا کہنا تھا کہ ملزم فیصل عرف ملا نے 2015 میں لیاری گینگ وار وصی اللہ لاکھو اور ایاز زہری کے گروہ میں شمولیت اختیار کی، فیصل ملا اپنے شوٹروں اشفاق کیپٹن اور منور کے ذریعے ہینڈ گرینیڈ کے حملے، ٹارگٹ کلنگ، جلاؤ گھیراؤ اور بھتہ وصولی کی وارداتیں کرواتا رہا ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم فیصل عرف ملا، وسیع اللہ اور ایاز زہری کے حکم پر علماء سمیت سیاسی جماعت کی کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ہے، دہشت گرد اولڈ سٹی ایریا میں مختلف تاجروں اور بلڈروں سے بھتہ نہ دینے پر قاتلانہ حملے بھی کرواتا رہا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف دہشتگردی، قتل، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، ملزم اس سے قبل گرفتار نہیں ہوا تھا۔ ملزم کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور ایک عدد رائفل بھی برآمد ہوئی۔

karachi

Karachi Street Crimes

lyari gang war

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div