Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

پنجاب بار کونسل کی انکوائری کمیشن کی حمایت ، لاہور بار نے مسترد کردیا

امید ہے تصدق جیلانی معاملے کی انکوائری غیر جانبداری سے کریں گے، پنجاب بار کونسل
اپ ڈیٹ 30 مارچ 2024 10:22pm

پنجاب بار کونسل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کے خط پر بننے والے تحقیقاتی کمیشن کی حمایت کر دی ہے جبکہ لاہور بار کونسل نے اسے مسترد کردیا ہے ۔

پنجاب بار کونسل نے جسٹس تصدق جیلانی کی بطور سربراہ نامزدگی کو خوش آئند قرار دیا۔

جسٹس (ر) تصدق جیلانی مس فٹ ہیں، تعیناتی چیلنج کریں گے، شیر افضل مروت

بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ جسٹس تصدق دیانتدار جج کے طور پر جانے جاتے ہیں، امید ہے تصدق جیلانی معاملے کی انکوائری غیر جانبداری سے کریں گے۔

پنجاب بار کونسل کا کہنا تھا کہ تصدق جیلانی کی تجویز سے عدلیہ کی آزادی اور وقار میں اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ بار نے انکوئری کمیشن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کا بینچ کیس کی سماعت کرے، ہائی کورٹ کے 6 ججزا نتہائی قابل اور ایماندار ہیں، غیر آئینی حکومت کے نمائندوں کے علاوہ وطن عزیز کا ہر شہری اسٹبلشمنٹ کے غیرقانونی اقدامات سے پریشان ہے۔

Punjab bar Council

Islamabad High Court Judges Letter

Commission on Judges Letter

Tassaduq Hussain Jillani