Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی، مخصوص نشستوں کے اراکین سے حلف لینے کا فیصلہ کل سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی

پی ٹی آئی اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ پیر کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پر اتفاق ہوا، ذرائع
شائع 31 مارچ 2024 08:38am

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مخصوص نشستوں کے اراکین سے حلف لینے کے پشاور ہائیکورٹ کے حکم کو پیر کے روز سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں اراکین اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اسپیکر کے پی اسمبلی بابرسلیم سواتی، عمرایوب، شبلی فراز ، اعظم سواتی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور دیگر شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کے اراکین سے حلف لینے کا پشاور ہائیکورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ پیر کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین اسمبلی کو پی ٹی آئی کے نامزد سینیٹ امیدواروں کو ہی ووٹ دینے کی ہدایت کی گئی۔

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے پارٹی کے سینیٹ امیدواروں کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

واضح رہے کہ 27 مارچ کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے ممبران سے حلف نہ لینے کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ نے اپوزیشن ارکان کی درخواست منظور کرلی تھی۔

عدالت نے مختصر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو ارکان سے حلف لینے کا حکم دیا تھا۔

reserved seats

KP Assembly

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div