Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

2024 میں کم سے کم فطرانہ اور روزہ چھوڑنے کا فدیہ کتنا ہے

شریعہ بورڈ کی جانب سے صدقہ فدطر کے حوالے سے رقم مختص
شائع 02 اپريل 2024 03:53pm

رمضان المبارک کے اختتام پر مسلمان فطرانے یا صدقہ فطر کے حوالے سے کافی سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں۔

تاہم اب شریعہ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں صدقہ فدطر کے حوالے سے رقم مختص کر دی گئی ہے۔

شریعہ بورڈ آف پاکستان کی جانب سے دقہ فطر کی رقم کم سے کم 300 روپے مقرر کی گئی ہے، جو کہ رواں سال کے لیے ہے۔ یہ رقم 2 کلو گرام گندم کے برابر ہے۔

جبکہ شریعہ بورڈ کے چئیرمین ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی کا کہنا تھا کہ مخیر افراد اپنی استطاعت کے مطابق فطرانہ ادا کریں۔

اسلام ان افراد کے لیے اجازت دیتا ہے جو کہ رمضان کے روزے کسی غیر معمولی وجہ کی بنا پر نہ رکھ سکیں، تو وہ فدیا دے سکتے ہیں۔

شریعہ بورڈ کے مطابق فطرانہ 600 روپے جو کے لیے، کھجوروں کے لیے 2400 اور کشمش کے لیے 4400 مقرر کیا گیا ہے۔

اگر ایک شخص پورے مہینے کا فدیہ دینا چاہتا ہے تو اسے (ان میں سے کسی ایک کے) گندم کے آٹے کے 9 ہزار روپے، جو کے 18 ہزار، کھجوروں کے 72 ہزار اور کشمش کے 132000 روپے اداک کرنے ہوںگے۔

تاہم شریعہ بورڈ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ فدیہ صرف انہی افراد پر لازم ہوگا جنہیں صحت کے پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے، جبکہ ان کی جان کو خطرہ بھی ہو، وہ ادا کر سکتے ہیں۔

جبکہ اگر ایک شخص سفر کے دوران روزہ چھوڑتا ہے تو دیگر آنے والے دنوں میں متبادل کے طور پر رکھ سکتا ہے۔

Eid ul Fitr

Roza Fidyah

fitrana

shariah board