Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

واپسی کے دوسرے مرحلے میں اب تک کتنے افغان باشندے پاکستان سے بھیجے گئے

گزشتہ برس سے اب تک 5 لاکھ 27 ہزار 359 افغان باشندوں کو وطن واپس بھیجا جاچکا ہے
اپ ڈیٹ 04 اپريل 2024 10:39am

پاکستان کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ 24 مارچ سے 3 اپریل کے دوران مزید 6667 افغان باشندے وطن واپس چلے گئے۔

گزشتہ برس شروع کی جانے والی کارروائیوں کے بعد سے اب تک پاکستان سے واپس جانے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 359 ہے۔

وطن واپس جانے والے افغان باشندوں میں 2345 مرد، 1425 خواتین اور 2897 بچے شامل ہیں۔

ایک ہفتے کے دوران وطن واپس جانے والے افغان باشندے 254 خاندانوں کی شکل میں تھے جن کے لیے 230 گاڑیوں کا انتظام کیا گیا۔

afghan evacuation

ILLEGAL STAY

MORE THAN 500000 GONE BACK

6667 MORE

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div