Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

زیرحراست پاکستانی ایئر ہوسٹس کی کہانی کینیڈین میڈیا نے بتا دی، معاملہ کہیں زیادہ سنگین نکلا

کینیڈا بارڈر سروس ایجنسی ائیر ہوسٹس کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے
شائع 04 اپريل 2024 11:11am

پاکستانی ائیر لائن کی ائیر ہوسٹس کی کینیڈین ائیرپورٹ پر گرفتاری کا معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں ائیر ہوسٹس کے حوالےسے کینیڈا بارڈر سروس ایجنسی نے انکشاف کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن کی ائیر ہوسٹس حنا ثانی کو کینیڈین بارڈر سروس ایجنسی کے پورٹ اسٹیمپ غیر قانونی طور پر لے جانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

حال ہی میں ذرائع کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ حنا ثانی ایک سے زائد پاسپورٹ ساتھ لے جانے کے باعث گرفتار کی گئی ہیں، تاہم کینیڈین میڈیا نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے معاملے کی نوعیت کو مزید سنگین کر دیا ہے۔

کینیڈین سیکیورٹی سروس ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ 28 مارچ 2024 کو پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی فلائٹ اٹینڈنٹ کو پیرسن انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر جان پڑتال کے لیے سیکنڈری بھیجا گیا۔

جہاں ان کے ایک سوٹ کیس میں سے کینیڈین سیکیورٹی سروس ایجنسی کے 2 پورٹ اسٹیمپس برآمد ہوئے تھے۔

واضح رہے پورٹ اسٹیمپ ربر کے اسٹیمپ ہوتے ہیں جو کہ بارڈر آفیشلز استعمال کرتے ہیں، جس سے ملک میں داخلے کی تاریخ اور مقام کا تعین ہوتا ہے۔

پی آئی اے کی لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز کی خاتون فضائی میزبان کے ٹورنٹو ائیرپورٹ پر حراست میں لیے جانے کی خبر 29 مارچ کو آئی تھی۔

تاہم ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ خاتون ائرہوسٹس سے مبینہ طور پر غیر متعلقہ پاسپورٹ برآمد ہوئے تھے۔

ائیرہوسٹس کی شناخت حنا ثانی کے نام سے ہوئی تھی۔ ایئرہوسٹس کو پہلے بھی ممنوعہ اشیاء لانے پر وارننگ دی گئی تھی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق حنا ثانی نامی ائیر ہوسٹس معروف گلوکارہ کی عزیزہ ہیں، جبکہ خود بھی سوشل میڈیا ماڈلنگ کرتی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے) کی لاہور سے کینیڈا جانے والی پرواز کے عملے میں شامل غیر متعلقہ شخص کا پاسپورٹ رکھنے والی ائر ہوسٹس حنا ثانی کو گرفتاری کے بعد رہا کردیا گیا تھا۔

تاہم حنا کو ایک بار پھر گرفتار بھی کر لیا گیا تھا، جبکہ پی آئی اے نے ائرہوسٹس کو معطل کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق فضائی میزبان کے پاکستان پہنچتے ہی ان کے خلاف محکمانہ تحقیقات کا آغاز کیا جانا تھا۔ حنا ثانی کو واپسی کی پرواز نمبر پی کے 798 پر بطور فضائی میزبان تعینات نہیں کیا گیا تھا۔

PIA

canada

Pakistan International Airlines

Passports

Hina Sani

PIA air hostess

stamp

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div