Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

لاہور ہائیکورٹ کے ججوں کو خطوط بھی راولپنڈی سے بھیجے گئے

سی ٹی ڈی کے علاوہ پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی بھی تحقیقات میں شامل
اپ ڈیٹ 04 اپريل 2024 02:54pm

لاہور ہائیکورٹ کے ججوں کو بھیجے گئے مشکوک خطوط کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ خطوط بھی راولپنڈی اسلام آباد سے بھیجے گئے تھے۔ اس سے قبل پولیس نے بتایا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کو موصول ہونے والے خطوط راولپنڈی جی پی او سے بھیجے گئے ہیں۔

پنجاب میں سی ٹی ڈی نے خطوط کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ خطوط راولپنڈی اسلام آباد سے بھیجے جانے کا علم ہونے کے بعد سی ٹی ڈی کی ایک ٹیم اسلام آباد روانہ کر دی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے پانچ ججوں کو خطوط بدھ کے روز سوا گیارہ بجے کے لگ بھگ ملے تھے۔ جس کے بعد پولیس سمیت تمام محکموں کے حکام لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے تھے۔

پنجاب فانزک سائنس ایجنسی بھی ان خطوط کا جائزہ لے رہی ہے اور یہ تعین کیا جا رہا ہے کہ خطوط میں موجود سفوف کیمکل ہے یا عام پاؤڈر۔

یاد رہے کہ دھمکی آمیز خطوط اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام 8 ججوں اور لاہور ہائیکورٹ کے 5 ججوں کے علاوہ سپریم کورٹ کے 5 جج صاحبان کو بھی موصول ہو چکے ہیں۔

خطوط میں تحریک ناموس پاکستان نامی کسی تنظیم کا ذکر ہے اور ان میں خطرناک کیمائی مادہ انتھرایکس موجود ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ تمام خطوط پر کھوپڑی والا خطرے کا نشان بھی بنا ہے اور یہ سب کمپیوٹر سے ٹائپ شدہ ہیں۔

اسلام آباد میں بھی سی ٹی ڈی ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ججوں کو ملنے والے خطوط کے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے۔ اس معاملے پر دو الگ الگ ایف آئی آرز پہلے ہی درج کی جا چکی ہیں۔ خطوط سٹیلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی سے بھیجے گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس راولپنڈی اسلام آباد کے تمام پوسٹ باکسز کا معائنہ کر رہی ہے تاہم بیشتر پوسٹ باکسز کے اطراف سی سی ٹی وی کیمرے ناکارہ ہیں، اس لیے دشواری پیش آرہی ہے۔ کئی پوسٹ آفسز کے عملے سے پوچھ گچھ کی بھی اطلاعات ہیں۔

ihc judges

judges letter

IHC suspicious letters

Suspicious Letters to Judges

lhc judges

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div