Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

پنجاب اپیکس کمیٹی کا پہلا اجلاس، سیاسی فاشزم دہشتگردی بن رہا ہے، مریم نواز

نیشنل ایکشن پلان دوبارہ فعال کیا جائے گا، وزیراعلی
اپ ڈیٹ 05 اپريل 2024 10:47pm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا اجلاس میں چینی باشندوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی گئی۔

اجلااس میں چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی پالیسی پرعملدرآمد اور سی پیک پراجیکٹ پر کام کرنے والےچینی ماہرین کےتحفظ کےلئے فول پروف سیکورٹی پر اتفاق کیا گیا، مریم نواز نے پنجاب میں سیکیورٹی یقینی بنانےکیلئےتمام وسائل بروئےکارلانےکافیصلہ کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ بہت بڑا چیلنج ہے نو مئی کو سیاسی دہشت گردی کے نتائج کو دنیا بھر نے دیکھا، سیاسی فاشزم بھی دہشتگرد ی کی شکل اختیار کر رہا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان دوبارہ فعال کیا جائے گا۔

اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے مریم نواز نے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کیلئےبھی اقدامات کرناہوں گے معلوم ہےکہ دھاتی ڈورخیبرپختونخواسےپنجاب آرہی ہے پنجاب آنے والے ٹرکوں کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کا میکانزم ہونا چاہئے۔

مریم نواز نے کہا کہ دہشت گردی پیچیدہ وار فیئر کی شکل اختیار کر رہی ہے، دہشت گردی کے چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے ہم سب ایک پیج پر ہیں پاکستان آرمی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کےکردار کو سراہتی ہوں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اے پی ایس سانحے کےبعد تشکیل پانے وا لےنیشنل ایکشن پلان کی افادیت کو دنیا نےتسلیم کیا، شہداء کے بہادر اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں، قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز بولیں کہ معیشت کی بحالی اور قومی خوشحالی کے لئے دہشت گردی کا خاتمہ لازمی تقاضا ہے دہشت گردوں اور سمگلروں کے لئے راستے کھلے نہیں رکھ سکتے، نیشنل ایکشن پلان کو اپ گریڈ کرنا ہےاورموجودہ لوپ ہولز ختم کرنے ہیں۔

PMLN

Maryam Nawaz

apex committee

CM Punjab Maryam Nawaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div