Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

ججز کو خطوط کے مقدمے میں ایک شخص نامزد، دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی، ایف آئی آر

مقدمہ محمد فاضل اور دیگر نامعلوم ملزمان کےخلاف درج کیا گیا
اپ ڈیٹ 06 اپريل 2024 01:24pm

ججز کو مشکوک خطوط موصول ہونے کی تحقیقات جاری ہیں، لاہور میں تفتیشی ٹیم نے اہم شواہد حاصل کرلیے، واقعے کا مقدمہ سکیورٹی انچارج ہائی کورٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے ججزکو مشکوک خطوط موصول ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خطوط میں تحریک ناموس پاکستان کا حوالہ دے کر عدالتی نظام کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق خطوط میں ویلکم ٹو بیسلس انتھراسس تحریرکیا گیا یہ الفاظ ججز کو دھمکانے کیلئےاستعمال کیےگئے۔ خطوط سے ججز کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیسلس انتھراسس زمین سے پیدا ہونے والا بیکٹریا ہے، بیسلس انتھراسس عمومی طور پر جانوروں میں پائی جاتی ہے۔

اس حوالے سے تفتیشی ذرائع نے مزید بتایا کہ فرانزک رپورٹ میں خطوط سے 70 ملی گرام آرسینک ملنے کی نشاندہی کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد جانے والی تحقیقاتی ٹیم نے اہم شواہد حاصل کیے۔

مقدمہ محمد فاضل ولد منظور شاہ اور دیگر نامعلوم ملزمان کےخلاف درج کیا گیا۔

lahore police

Supreme Court of Pakistan

judges letter

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div