Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

لاہور میں قاتل ڈکیت گینگ ہلاک، شہریوں کے پولیس کے حق میں نعرے

ڈاکوؤں نے گزشتہ چند روز میں دوران ڈکیتی 5 افراد کو قتل اور متعدد کو زخمی کیا، پولیس
شائع 08 اپريل 2024 10:45am
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

لاہور شاھدرہ کے علاقے میں خوف کی علامت سمجھا جانے والا بدنام زمانہ ڈکیت گینگ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ مارے گئے دونوں ڈاکو واردات کے دوران فائرنگ سے شہریوں کو زخمی یا قتل کرنے کے لئے بدنام تھے۔

دونوں ڈاکوؤں نے گزشتہ روز ڈکیتی کے دوران باپ کے سامنے بیٹی کو قتل کیا تھا۔

ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان نے چند روز قبل پولیس کانسٹیبل کو بھی فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ ڈکیتوں نے گزشتہ چند روز میں دوران ڈکیتی پانچ افراد کو قتل اور متعدد کو زخمی بھی کیا۔

ڈاکوؤں کی ہلاکت کے بعد شاہدرہ اور گردونواح میں شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور لاہور پولیس کے حق میں نعرے لگائے۔

lahore

lahore police

Crime

Dacoits

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div