Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

سندھ میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا

گیس کے نئے ذخاٸر سے 12 لاکھ 40 ہزار کیوبک فٹ گیس پیداوار ہوگی، او جی ڈی سی ایل
شائع 08 اپريل 2024 12:48pm

سندھ میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا، ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق گیس کے نئے ذخاٸر سے 12 لاکھ 40 ہزار کیوبک فٹ گیس پیداوار ہوگی۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق سجاول میں 12 لاکھ 40 ہزار اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر گیس کا ذخیرہ ملا ہے جس سے ملکی گیس ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

ترجمان کے مطابق نور ویسٹ کنواں نمبر1 کی 2975 میٹر تک کھدائی کی گئی جس کے بعد گیس دریافت ہوئی، گیس کا کنواں او جی ڈی سی ایل کی 100 فیصد ملکیت ہے، اضافی پیداوار سے سالانہ ملکی امپورٹ بل میں خاطر خواہ کمی ہوگی۔

او جی ڈی سی ایل نے اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر گیس دریافت سے آگاہ کر دیا ہے۔

sindh

Oil and gas

SAJAWAL

OIL AND GAS COMPANY

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div