Aaj News

منگل, اکتوبر 15, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

عید پر طوفانی بارشیں، محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے خراب موسمی صورتحال کے باعث خبردار کر دیا
اپ ڈیٹ 09 اپريل 2024 03:26pm

چھوٹی عید پر پاکستان بھر میں بارشیں بھی برسنے کے لیے تیار ہیں، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں سے متعلق پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 10 سے 15 اپریل کے دوران خیبر پختونخواہ کے اضلاع چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہریپور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، اور مالاکنڈ میں تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش متوقع ہے۔

جبکہ وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کرم میں 12 سے 15 اپریل کے درمیان ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

گلگت بلتستان میںبھی 10 سے 15 اپریل کے دوران پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، شگار، جبکہ کشمیر میں نیلم ویلی، مظفرآباد، راولکوٹ، پونچھ، باغ، حویلیاں، کوٹلی، بھمبھر، میرپور میں تیز ہواؤں کے ساھت بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے اضلاع جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، ناروال، لاہور، قصور، اوکاڑا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، میانوالی، راجنپور، بھکر، لیہ، ملتان، پاک پتن، ساہیوال، کوٹ ادو، مظفرگڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خانپور، بہالپور اور بہاولنگر میں بھی 12 اپریل کی رات سے 15 اپریل تک بارش کا امان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جبکہ 13 سے 15 اپریل تک چند ایک مقام پر تیز ہواؤں اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی کے اضلاع، مری، گلیات، اٹک، چکوال میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے اضلاع ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات، لسبیلہ، خضدار، چاغی، پنجگور، گوادر اور کیچ میں 12 سے 14 اپریل کے دوران تیز ہواؤن کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

سندھ سے متعلق محکمہ موسمیات کا پیشگوئی میں بتانا تھا کہ اضلاع سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو، سانگھڑ میں 13 سے 14 اپریل کے دوران بارش کا امکان ہے، جبکہ کراچی اور حیدر آباد میں بھی تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے تیز بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کے باعث گلگلت بلتستان اور کشمیر کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جبکہ ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر خیبر پختوانخواہ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگلت بلتستان انتظامیہ کو بھی تیار رہنے کی ہدایت کی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم اے نے بھی پنجاب کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ طوفانی بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ عیدالفطر پر طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں، 10 سے 15 اپریل کے درمیان وقفے وقفے سے طوفانی بارشیں ہوں گی، 10 سے 12 اپریل مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال میں بارش کے امکانات ہیں، جبکہ 12اپریل سے گوجرانوالا، لاہور، فیصل آباد میں بارشیں ہوں گی، سرگودھا، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال ڈویژن میں بارشیں ہوں گی۔

پنجاب کےمختلف علاقوں میں ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ہدایت میں کہنا تھا کہ شہری عیدالفطر کی تیاریوں میں موسمی صورت حال کو ضرورذہن میں رکھیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے سے پہلے ضروری سامان ساتھ رکھیںریسکیو ادارے اور ضلعی انتظامیہ عید کی چھٹیوں میں بھی الرٹ رہے۔

سیاحوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

جبکہ محکمہ پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 10 اپریل سے 15 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر مراسلے میں بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہرہونے پر ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

جبکہ عوام کو بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سائن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے محکمہ پی ڈی ایم اے نے حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کے احکامات جاری کئے۔

مراسلہ کے مطابق حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے گی۔

خیبر پختونخوا

lahore

karachi weather

Rain

Eid ul Fitr

rainy weather

Punjab rain

Balochistan Weather