Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات
اپ ڈیٹ 10 اپريل 2024 03:19pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد کیے گئے۔

امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور افواج پاکستان کے سربراہان کی جانب سے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی گئی۔

صدر مملکت نے کہا کہ خوشی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے عوام کو بھی نہیں بھولنا چاہیے۔ عالمی برادری غزہ میں فوری امن اور امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ صاحبِ ثروت افراد ضرورت مندوں کو خوشیوں میں شامل کریں اور ملک کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بیٹوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عید معاشی طور پر کمزور بہن بھائیوں کو ان کی خوشیاں دوبالا کرنے میں مدد کرنے کا نام ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، سروسز چیفس نے قوم کو عید کی مبارک باد دی ہے۔

پاک فوج کے سربراہان نے کہا کہ عید پر اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں، یہ ہیرو پاکستان کی مسلح افواج اور قوم کیلئے مشعل راہ ہیں، ہم ان بہادروں اور ان کے اہل خانہ کی قربانیوں کیلئے ہمیشہ شکر گزار ہیں۔

مسلح افواج نے کہا کہ سپاہی کیلئے عید کا اصل جوہر فرنٹ لائن پر قوم کی حفاظت میں مضمر ہے، اللہ تعالیٰ وطن پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، امن اور خوشحالی لائے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے امت مسلمہ اور پاکستانیوں کو عید کی مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ کم وسیلہ طبقات کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی حقیقی عید ہے، شہدائے وطن ہمارا فخر ہیں اور ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے، شہداء کے اہل خانہ کو بھی عید پر یاد رکھنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم اپنی خوشیوں میں ان افراد کو بھی شامل کریں جو اس دن کو منانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ یہ مبارک دن ہمیں پیغام دیتا ہے کہ ہم اپنے گروہی اختلافات بھلا کر اتحاد اور اتفاق کی فضا کو فروغ دیں۔ ہم اپنی تمام سکیورٹی فورسز کے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

Eid ul Fitr

PM Shehbaz Sharif

prayers

President Asif Ali Zardari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div