Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

مظفرگڑھ میں 7 بچوں اور اہلیہ کو قتل کرنے والے ملزم نے قتل کی وجہ بتا دی

قتل کیے گئے بچوں کی عمریں 6 ماہ سے 8 سال کے درمیان ہیں
اپ ڈیٹ 12 اپريل 2024 04:46pm

مظفر گڑھ میں 7 بچوں اور اہلیہ کو قتل کرنے والے سجاد کھوکھر نامی شخص کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، تاہم اب ملزم نے دوران تفتیش قتل کی وجہ بتا دی ہے۔

علی پور کے علاقے مڈوالا میں سجاد کھوکھر نامی والد نے اپنے 7 بچوں کو موت کی نیند سلا دیا تھا، جبکہ اہلیہ کو بھی قتل کر دیا، جس کے بعد پولیس نے موقع پر سے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔

پولیس کی جانب سے دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اس نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر بچوں اور اہلیہ کو قتل کیا ہے۔

دوسری جانب ڈی پی او کے مطابق ملزم کی ذہنی صحت بالکل ٹھیک ہے، ابتدائی تحقیقات میں قتل کی وجہ بھی گھریلو ناچاقی سامنے آئی ہے۔

جبکہ بیوی کے روز آئے روز جھگڑے ہوتے رہتے تھے، جس کے باعث بچوں اور اہلیہ کو قتل کیا۔ قتل کیے گئے بچوں کی عمریں 6 ماہ سے 8 سال کے درمیان تھیں۔

واضح رہے پنجاب کے شہر مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں جنونی شخص نے اپنے گھر کو مقتل گاہ بنادیا، شوہر نے ہتھوڑے کے وار کر کے بیوی اور 7 بچوں کی جان لے لی تھی۔

تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی جی کو کیس کی مکمل تحقیقات کر کے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم دے دیا تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے علی پور مظفرگڑھ میں ہونے والے افسوسناک واقعے پرانسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

جبکہ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں قتل ہونے والے 8 افراد کی نماز جنازہ آج ادا کرد گئی ہے، جس کے بعد تدفین آبائی علاقے مڈ والا میں کی گئی۔

نماز جنازہ میں اہل علاقہ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

آپ تنہا نہیں، مدد دستیاب ہے

ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

  • اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ آپ تنگ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے تناؤ محسوس کر رہے ہیں۔

  • کسی بھی بیماری کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں یا حال میں آپ کوئی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

  • آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو کونسلنگ لینے کا مشورہ دیا ہے، آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کیفیت کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہے۔

آپ درج ذیل ہیلپ لائنز سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔

  • مائنڈ آرگنائزیشن: 35761999 042

  • امنگ: 4288665 0317

  • ٹاک ٹومی ڈاٹ پی کے: 4065139 0333

  • بات کرو: 5743344 0335

  • تسکین: 5267936 0332

  • روح: 3337664 0333

  • روزن: 22444 0800

  • اوپن کونسلنگ 35761999 042

یہاں یہ بات اہم ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا کوئی جاننے والا فرد خودکشی کرنے کی کوشش کرتا ہے یا کسی بھی طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے، تو براہ کرم درج ذیل ہدایات پرلازمی عمل کریں۔

  • اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔

  • ایسی چیزوں کو اِن کے پاس سے ہٹا دیں جس سے وہ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

  • ایسے فرد کو طبی یا ذہنی صحت کے ماہر سے مدد لینے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔

Murder

wife murder

muzaffar ghar

alipur

7 children

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div