Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

سوات: لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سیکڑوں سیاح پھنس گئے

مقامی شہریوں اور سیاحوں کی سڑک جلد از جلد کھولنے کی اپیل
شائع 13 اپريل 2024 03:34pm

سوات میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سیکڑوں سیاح پھنس گئے۔

بحرین کے علاقے کولالئی میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ جس کے باعث بحرین تا کالام روڈ مکمل طور پر بند ہوگیا۔

بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گاڑیوں میں موجود خواتین و بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سیاحوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ غائب ہے، روڈ کھولنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں۔

لوگ اپنی مدد آپ کے تحت روڈ کھولنے میں مصروف ہیں۔

مقامی شہریوں اور سیاحوں نے سڑک کو جلد از جلد کھولنے کی اپیل کی ہے۔

Rain

tourists

land sliding

Swat Valley

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div