Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

عظمیٰ بخاری کے بیان پر صارف نے مریم نواز کی مہنگی چپلوں کی تفصیلات شئیر کر دیں

صارفین نے مریم نواز کے بیگ اور جوتوں کی قیمت ڈھونڈ کر نکال لائے
اپ ڈیٹ 13 اپريل 2024 05:02pm

حال ہی میں پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور پنجاب کی سینئر وزیر عظمٰی بخاری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عام لوگوں کی طرح 700، 800 روپے کے کپڑے پہنتی ہیں، اس پر اب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپی اور حیرانگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی کے شو میں مریم نواز کے میک اپ سے متعلق عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ میں کہہ سکتی ہوں کہ ان کے چہرے پر ایک یا دو چیزیں لگی ہو سکتی ہیں۔

جبکہ کپڑوں سے متعلق عظمیٰ نے بتایا کہ انہوں نے بازار میں ملنے والا 600، 800 والا لان کا جوڑا پہنا ہوتا ہے، اس کو سلا کر وہ پہن لیتی ہیں، بات کپڑوں کی قیمتوں کی نہیں ہوتی ہے، بات یہ ہوتی ہے کہ آپ اسے کس طرح پہن رہی ہوتی ہیں۔

اس پر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپی اور حیرانگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس پر ایک صارف نے عظمیٰ بخاری کا پرانا کلپ اپلوڈ کیا جس میں وہ ایک پریس کانفرنس میں مریم نواز پر تنقید کرتی دکھائی دے رہی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئیں نا، مریم نواز میرے ساتھ آ کر بیٹھیں بات کریں، بی بی آپ ہیں کون؟ آپ کاؤنسلر تو نہیں ہو سکتی ہیں، آپ پتہ نہیں کس کھیت کی مولی ہیں۔

جبکہ ایک صارف یاسر خان نے لکھا کہ میرے خیال میں عظمیٰ بخاری جان بوجھ کر لوگوں کو مریم نواز کا مزاق اڑانے کی وجہ فراہم کر رہی ہیں اور یہ پہلی بار نہیں ہو رہا ہے۔ جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ یہ کون سے بازار سے ملتے ہیں؟

اس غریب عورت کو میں 50 جوڑے دینا چاہتا ہوں۔ جبکہ ماہم بخاری نامی صارف نے مریم نواز کے مبینہ بیگ کی تصویر اپلوڈ کی اور ساتھ ہی مبینہ بیگ کی کمپنی کی ویب سائٹ کی تصویر بھی اپلوڈ کی، جس میں بیگ کی قیمت درج تھی۔

صارف نے لکھا کہ صرف 9 لاکھ صرف 3350 ڈالرز کا بیگ عمرہ لے کر گئی ہیں۔

جبکہ ایک صارف نے مریم نواز کے جوتوں کی مبینہ معلومات شئیر کر دیں، لکھا کہ سوشل میڈیا مریم نواز کی جانب سے پہنی گئی چیزوں پر نظر رکھے ہوئے ہے، ساتھ ہی صارف نے عظمیٰ بخاری کا بھی شکریہ ادا کیا۔

جبکہ اس ویب سائٹ کے مطابق ان ویلوٹ سلیپرز کی قیمت 1265 ڈالرز یعنی 3 لاکھ سے بھی زائد بنتی ہیں۔

social media

Maryam Nawaz Sharif

CM Punjab Maryam Nawaz

Azma Zahid Bukhari

branded shoes

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div