Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

ایران کی جانب سے قبضہ کیے گئے جہاز پر 2 پاکستانیوں کی موجودگی پر دفتر خارجہ کا ایکشن

ایرانی سفارت خانے کو دونوں پاکستانیوں کی تفصیلات موصول
اپ ڈیٹ 14 اپريل 2024 11:02pm

پاکستانی دفتر خارجہ نے ایرانی فوج کی جانب سے قبضے میں لیے گئے جہاز پر دو پاکستانیوں کی موجودگی کا معاملہ ایرانی حکومت کے سامنے اٹھا دیا۔

گزشتہ روز ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کا ایک جہاز اپنے قبضے میں لیا تھا، پرتگالی جہاز ”ایم ایس سی ایریز“ اسرائیلی ارب پتی ایال اوفر کی کمپنی کا ہے۔

قبضے میں لیے گئے جہاز پر فلپائن کا 20 رکنی عملہ اور دو پاکستانی بھی موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایرانی سفارت خانے کو ان دونوں پاکستانیوں کی تفصیلات موصول ہوگئی ہیں، اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے نے معلومات تہران تک پہنچا دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز پرموجود پاکستانیوں کی جلد رہائی کا امکان ہے۔

Iran Seizes Israeli Ship

Pakistanis on Israeli Ship

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div