Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات کے بعد پنجاب میں جلسوں کا فیصلہ

پنجاب میں 21 اپریل کے بعد جلسوں کی شروعات ہوگی
شائع 14 اپريل 2024 11:26pm

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے ضمنی انتخابات کے بعد پنجاب میں جلسوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حماد اظہر کے مطابق جلسوں کی حکمت عملی ترتیب دینے کیلئے پنجاب کی قیادت پر مشتمل 17 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 21 اپریل کے بعد جلسوں کی شروعات ہوگی، پنجاب کی قیادت پر مشتمل کمیٹی بنائی ہے جو تمام حکمت عملی ترتیب دے گی، کمیٹی میں ‏ریحانہ ڈار، مہربانو قریشی، زرتاج گل اور سیمابیہ طاہر شامل ہیں۔

حافظ حامد رضا‏، شیخ وقاص اکرم، ملک عامر ڈوگر اور سلمان اکرم راجہ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

‏پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر، میاں اسلم اقبال، زین قریشی‏ اور احمد چھٹہ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ جبکہ شوکت بسرا، شبیر قریشی،عون عباس بپی، رائے حسن نواز اور اعجاز منہاس بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Punjab By Elections

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div