Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

پاکستان کے سب سے بڑے انگریزی کاروباری اخبار ’بزنس ریکارڈر‘ نے اپنی اُردو ویب سائٹ لانچ کردی

بزنس ریکارڈر کی انگریزی ویب سائٹ کی طرح آپ اُردو پر بھی اسی معیاری صحافت، حقائق پر مبنی معلومات اور خبریں پڑھ سکیں گے
شائع 15 اپريل 2024 04:56pm

پاکستان کے سب سے بڑے کاروباری روزنامے ”بزنس ریکارڈر“ نے دارِ حاضر کے جدید خطوط کے مطابق اپنے قارئین کیلئے اُردو ویب سائٹ بھی لانچ کردی ہے۔

بزنس ریکارڈر کاروباری، سیاسی اور عالمی منظر نامے پر گہری نظر رکھنے کا پاکستان کا سب سے بڑا انگریزی اخبار ہے، جس کی ایک انگریزی ویب سائٹ بھی موجود ہے۔

تاہم، اپنے دیگر قارئین کی آسانی کیلئے اُن کے پُرزور اسرار پر بزنس ریکارڈر نے اپنی اُردو ویب سائٹ بھی لانچ کردی ہے۔

بزنس ریکارڈر کی انگریزی ویب سائٹ کی طرح آپ اُردو پر بھی اسی معیاری صحافت، حقائق پر مبنی معلومات اور خبریں پڑھ سکیں گے۔

بزنس ریکارڈر اور اس کے بانی

بزنس ریکارڈر پاکستان میں انگریزی زبان کا ایک کاروباری اخبار ہے، جسے محمد احمد زبیری نے 1965 میں قائم کیا تھا۔ یہ اشاعت اور اس کی انگریزی اور حالیہ لانچ شدہ اُردو ویب سائٹس بزنس ریکارڈر گروپ کی ملکیت ہیں۔

بزنس ریکارڈر کا آغاز 27 اپریل 1965 کو تجربہ کار صحافی محمد احمد زبیری نے کیا، جو اخبار کے بانی تھے۔

انہیں پہلی بار 1945 میں دہلی کے ”ڈان“ اخبار میں قائد اعظم محمد علی جناح نے ایک اپرنٹس رپورٹر کے طور پر مقرر کیا تھا۔

1947 میں قیام پاکستان سے قبل انہیں ڈان میں سینئر اسسٹنٹ ایڈیٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی تھی۔ وہ پاکستان میں بھی 1964 تک اس عہدے پر کام کرتے رہے۔

پھر انہوں نے 1965 میں بزنس ریکارڈر کی بنیاد رکھی اور اس طرح پاکستان میں مالیاتی صحافت کے علمبرداروں میں سے ایک بن گئے۔

business recorder

Business Recorder Urdu

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div