Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
23 Shawwal 1445  

اسلام آباد کے طالب علموں کے لئے بورڈ کے امتحان کی پالیسی ختم کر دی گئی

اقدام کا مقصد طالب علموں پر غیر ضروری ذہنی دباؤ کم کرنا ہے، وفاقی وزارت تعلیم
شائع 15 اپريل 2024 07:19pm

اسلام آباد کےاسکولوں کے طالبِ علموں کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی ، محکمہ تعلیم کی جانب سے پانچویں جماعت کے بورڈ کے امتحان کی پالیسی ختم کر دی گئی ہے ۔

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں پانچویں جماعت کے بورڈ کے امتحان کی پالیسی ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، وفاقی وزارت تعلیم کے اعلامیے کے مطابق بورڈ کے امتحان کی پالیسی ختم کر دی گئی ہے ۔

وفاقی وزارت تعلیم کے مطابق پانچویں جماعت کے بورڈ کے امتحان کی پالیسی ختم کرنے کا مقصد طالب علموں پر غیر ضروری ذہنی دباؤ کم کرنا ہے تاکہ بچے دیگر صحت مندانہ سرگرمیوں اور خاص کر کھیلوں میں شمولیت کو یقینی بنا سکیں ۔

اسلام آباد

تعلیم

Schools

Punjab Government

lahore education board

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div