Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

وہ 6 جملے، جو بچے صبح صبح اپنے والدین سے سننا چاہتے ہیں

یہ جملے بچے کے پورے دن کے لیے ایندھن فراہم کریں گے
شائع 16 اپريل 2024 11:52am
اسٹوک
اسٹوک

لفظ ”والدین“بچے کےہردن کی تشکیل کے لیے بہت طاقت رکھتا ہے۔

ایک مارننگ روٹین یہ سیٹ کرتی ہے کہ آگے کیا کرنا ہے اور ہم جو پیغام پہنچاتے ہیں، وہ بچوں کے مائنڈ سیٹ اور جذباتی صحت پر گہرااثر ڈالتے ہیں۔

دن کی ابتداء میں والدین کے بچے سے کہے گئے یہ سادہ جملے ان کے پورے دن میں نمایاں تبدیلی لا سکتے ہیں۔

اٹھو اور تاروں کی طرح جگمگاو

دن کے کاموں میں مشغول ہونے،یا ملازمت پر جانے سے پہلے،ایک لمھے کے لیےاپنے بچے سےمخاطب ہوں۔ اسے گرمجوشی سے گلے لگائیں، یا پیار کا اظہار کریں۔

ایک چھوٹا سا جملہ“گڈ مارننگ“ گلے لگانا،یا ہلکی سی مسکراہٹ محبت کاپیغام بن کر بچے کے آنے والے دن کے لیے مثبت ٹون سیٹ کرے گا۔

ایک ساتھ کوالٹی ٹائم گزاریں

مارننگ روٹین سے چپکنے کی بجائے، اپنے بچے کے ساتھ تھوڑی دیر کے لیے بیٹھ جائیں اور ان سے بامعنی گفتگو کریں۔

بچوں کے ساتھ کی جانے والی یہ مختصر گفتگو،انہیں یہ اشارہ دے گی کہ وہ آپ کے لیے کتنے قیمتی اور انمول ہیں۔

خواب شیئر کریں

خواب بچوں کے لاشعور کے اندر موجود سوچوں اور جذبات تک پہنچنے کی کھڑکی ہے۔

ان کے خوابوں سے دلچسپی ظاہر کر کے، آپ نہ صرف ان سے ابلاغ کی راہ کھولتے ہیں، بلکہ اپنے بچے کو ان پریشانیوں اور بے چینی کے اظہار کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں، جس کا ہوسکتا ہے، انہیں آگےتجربہ ہو۔

محبت بھرے جملے

بچے کو اس لطف سے آگاہ کریں، جو وہ آپ کی زندگی میں لائے ہیں۔

ایک سادہ سا جملہ،جیسے ”ہم اپنی صبح کا آغاز تمہارے پیارے سے چہرے کادیدار کر کے کرنا چاہتے ہیں۔“ انکی ذاتی اہمیت کو تقویت دے گا اورانہیں یہ تحفظ فراہم کرے گا کہ وہ آپکو بے انتہا عزیز ہیں، اور ان کی خاطر آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

حوصلہ افزائی اورگرمجوشی

بچے کے دن کا آغاز ان سے یہ پوچھ کر کریں کہ ان کی آج کے دن کی کیا پلاننگ ہے ، ان کے اندر ایک انجانی قوت اور جوش بھر دے گا۔ خوہ وہ انکااپنے دوستوں کے ساتھ کھیلنے کا پروگرام ہو، یا کوئی پسندیدہ سرگرمی ہو، یا پھرکوئی نئی چیز سیکھنے کا موقع ہو۔

پرسکون اور توانائی سے پر صبح کا آغاز

اپنے بچے کی چھوٹی عمر سے خود کو پرسکون رکھنےاور اپنی پرواہ کرنے کی اہمیت سے آگاہ کریں۔

بجائےجلدی جلدی بستر سے اٹھنے کے، انہیں اپنی سوچوں کوجمع کرنے،یا ایک پرسکون سرگرمی سے منسلک رہنے کی حوصلہ افزائی کریں، جو ان کے پورے دن کے لیے ایک مثبت ٹون کو سیٹ کردے۔

Women

children

Parents

lifestyle

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div