Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

کراچی: بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر 2 کروڑ روپے لوٹ لیے گئے

متاثرین کمپنی کے دفتر میں پہنچے تو تالا لگا ہوا تھا
شائع 16 اپريل 2024 03:30pm
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب

کراچی میں نوجوانوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر ایک کمپنی نے مبینہ طور پر 2 کروڑ روپے لوٹ لیے۔

بیرون ملک جا کر روزی کمانے کے خواہشمند نوجوانوں سے فراڈ ہوگیا۔

متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ ڈیفنس میں نجی کمپنی نے سعودی عرب اور دبئی میں ملازمت کیلئے نوجوانوں سے رقم لی۔

متاثرین کمپنی کے دفتر میں پہنچے تو تالا لگا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کی تعداد 80 کے قریب ہے، متاثرین نے 2 کروڑ سے زائد رقم جمع کروائی، متاثرین کے پاسپورٹ دیگر دستاویزات کمپنی کے پاس تھے، متاثرہ افراد نےکمپنی کےخلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ ایف آئی اے کے زمرے میں آتا ہے، تفتیش کر رہے ہیں۔

housing scheme

karachi

Karachi Police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div