Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اجلاس میں پاکستانی وزیر خزانہ کی شرکت، امریکہ نے قرض پروگرام کی حمایت کردی

محمد اورنگزیب کی ورلڈ بینک صدر اور سعودی وزیرخزانہ سے بھی ملاقاتیں
شائع 17 اپريل 2024 07:12am
فوٹو وزارت خزانہ
فوٹو وزارت خزانہ

واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں دنیا بھر کے مرکزی بینکوں کے حکام، وزرائے خزانہ اور تعلیمی ماہرین نے شرکت کی۔ عالمی قتصادی نقطہ نظر، غربت کے خاتمے اور اقتصادی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے نئے قرض پروگرام کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

وزیرخزانہ کی قیادت میں پاکستانی وفد امریکہ میں ہے جہاں آئی ایم ایف سے مذاکرات بھی ہو رہے ہیں جب کہ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔

محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک کے صدر راجے بنگا سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

وزیرخزانہ نے ورلڈ بینک کی جانب سے تعاون پر صدر کا شکریہ ادا کیا۔ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں سعودی وزیرخزانہ سے بھی ملاقات ہوئی۔ پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے سعودی عرب نے حمایت کا اعلان کیا۔۔

دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین گزشتہ ماہ اسٹاف لیول معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان نےمعیشت کے استحکام کے حوالے سے خاطر خواہ پیش رفت کی ہے، نئے قرض پروگرام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ملکی معیشت کی کامیابی کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ ہماری حمایت غیر متزلزل ہے، پاکستان کے ساتھ کاروباری اور سرمایہ کاری پر مبنی تعلقات جاری رہیں گے۔

World Bank

IMF PAKISTAN

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div