Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

امریکی شہری کے گھر پر خلا سے کون سی چیز آکر گری؟

فلوریڈا میں گھر کی چھت پر گرنے والے خلائی کچرے کے بارے میں 'ناسا' نے وضاحت کردی
شائع 17 اپريل 2024 08:52am

انسان نے خلا میں جو کچھ چھوڑ رکھا ہے وہ رفتہ رفتہ ناکارہ بھی ہو جاتا ہے اور پھر اُس کا کچھ حصہ زمین پر آ رہتا ہے۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شہری کے گھر پر گزشتہ ماہ گرنے والی چیز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا ایک حصہ نکلی۔

خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ’ناسا‘ نے تصدق کی ہے کہ فلوریڈا میں مکام پر گرنے والا آئٹم بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا حصہ تھا۔ خیال تھا کہ یہ چیز زمین کے ماحول میں داخل ہونے پر جل کر ختم ہوجائے گی۔ نیپلز میں 8 مارچ کو گھر کی چھت پر گرنے والی سلنڈر نما چیز تجزیے کے لیے کینیڈی اسپیس سینٹر، کیپ کینیورل لے جائی گئی۔

کینیڈی اسپیس سینٹر نے بتایا کہ دھات کا بنا ہوا یہ آئٹم پرانی بیٹریز کو ٹھکانے لگانے کے لیے کارگو پیلیٹ سے جوڑنے والے سپورٹ سسٹم کا حصہ تھا۔ اس پیلیٹ کو 2021 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے الگ کردیا گیا تھا۔ خیال تھا کہ یہ کرہ ارض کی فضا میں داخل ہونے ہی جل جائے گا تاہم اس میں سے یہ حصہ بچ گیا۔

دھات کے بنے ہوئے 10 سینٹی میٹر لمبے اور 4 سینٹی میٹر چوڑے اس پُرزے کا زن 700 گرام تھا۔ جب ی پُرزہ گرا تب مکان کا مالک ایلیجیندرو آٹیرو تعطیلات کے لیے گیا ہوا تھا۔

Florida

International Space Station

SUPPORT SYSTEM

NASA VERIFICATION

SPACE JUNK

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div