Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، 7 دہشتگرد ہلاک

فورسز نے ملکی سرحد میں گھسنے والے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا
شائع 17 اپريل 2024 08:05pm
علامتی تصویر: اے ایف پی
علامتی تصویر: اے ایف پی

پاک افغان سرحد سے سات دہشت گردوں کے پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد سے سات دہشت گردوں نے ملک میں گھسنے کی کوشش کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سپنکئی، غلام خان سرحد پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی سرگرمی کو بروقت شناخت کیا۔

فورسز نے گھسنے والے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا، جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے اس تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں گولیاں، ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان بارہا افغان عبوری حکومت سے مؤثر بارڈر منیجمنٹ کے لیے کہہ چکا ہے، توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اپنے بارڈر کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں، سیکیورٹی فورسز وطن سے دہشتگردی کا خاتمہ یقینی بنائیں گی۔

ISPR

Pakistan Afghanistan Border

Terrorists killed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div