Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی درخواست پر فیض حمید کیخلاف فوج کی انکوائری کمیٹی قائم

فیض حمید پر ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالے سے اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے، ذرائع
اپ ڈیٹ 18 اپريل 2024 12:07pm
Allegations on Faiz Hameed: Inquiry committee formed for investigations - Aaj News

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کی درخواست پر فیض حمید کیخلاف انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کرے گی۔ ٹاپ سڑی انکوائری کمیٹی اعلی عدلیہ کے احکامات کی روشنی میں قائم کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلی سطح کمیٹی کی سربراہی ایک میجر جنرل کریں گے جبکہ کمیٹی الزامات ثابت ہونے پر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید پر ہاؤ سنگ سوسائٹی کے حوالے سے اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے، ہاؤ سنگ سوسائٹی کے معاملات کی اعلی عدلیہ سماعت کرچکی ہے۔

ایک نجی ہاؤسنگ اسکیم ٹاپ سٹی کی انتظامیہ نے سابق آئی ایس آئی چیف کے خلاف سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے اس کے مالک معیز خان کے دفاتر اور رہائش گاہ پر چھاپے کا منصوبہ بنایا۔

گزشتہ سال 8 نومبر کو سپریم کورٹ نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک سے کہا تھا کہ وہ سابق لیفٹیننٹ جنرل اور ان کے معاونین کے خلاف اپنی شکایات کے ازالے کے لیے وزارت دفاع سمیت متعلقہ حلقوں سے رجوع کرے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نئی تشکیل شدہ انکوائری کمیٹی اپنے نتائج کی روشنی میں رپورٹ تیار کرے گی اور اسے متعلقہ حکام کو پیش کرے گی۔

بعد ازاں 15 نومبر کو سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف انتہائی سنگین نوعیت کے الزامات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اگر یہ الزامات درست ثابت ہو گئے تو یہ ملکی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچائیں گے۔

یہ آبزرویشن اس وقت سامنے آئی جب عدالت عظمیٰ نے 8 نومبر کو آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت ٹاپ سٹی ہاؤسنگ اسکیم کے مالک معیز احمد خان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا۔

housing scheme

General Faiz Hameed

inquiry commission

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div