Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

سرکاری سکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، نوجوان جاں بحق

لواحقین کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر رہے ہیں، ڈی پی او نارروال
اپ ڈیٹ 18 اپريل 2024 05:43pm

نارووال میں سرکاری سکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈی پی او کا کہنا ہے کہ نوجوان وزیراعلیٰ پنجاب کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوا۔

تاہم ایف آئی آر میں وزیراعلیٰ کے اسکواڈ کا ذکر نہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نارووال کے مطابق نوجوان آج صبح نارووال کے علاقے چندووال میں وزیراعلیٰ کے سکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی کی مبینہ ٹکر سے جاں بحق ہوا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی سکیورٹی کیلئے گاڑیاں کرتارپور جارہی تھیں جب مبینہ طور پر ایلیٹ فورس کی گاڑی اوور ٹیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل سے ٹکرائی جس سے نوجوان ابوبکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ اس کا دوست حادثے میں محفوظ رہا۔

ڈی پی او کے مطابق نوجوان کے لواحقین کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر رہے ہیں اور تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تاہم بعد ازاں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب نواز لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز گیارہ بجے لاہور سے نارووال کے لیے روانہ ہوئیں اور نوجوان کے حادثے کا واقعہ دس بجے پیش آیا۔

Maryam Nawaz Sharif

Security Squad

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div