Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ایران پر اسرائیلی حملہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھ گئی

لندن برینٹ کروڈ 87.25 ڈالر فی بیرل، امریکی خام تیل 82.96 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونے لگا
شائع 19 اپريل 2024 05:19pm

مشرقِ وسطیٰ کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کو تھوڑی سی کمی کے بعد قیمتیں پھر بڑھ گئیں۔

عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر فی بیرل تک مہنگا ہوگیا۔ لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 87 ڈالر 25 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی۔ امریکی خام تیل کے سودے 82 ڈالر 96 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئے ہیں۔

مغربی نیوز ایجنسی کے مطابق ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال مزید کشیدہ ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی محتاط لین دین ہو رہا ہے۔

crude oil

WORLD MARKET

UK AND US DEALS

ISRAEL ATTACKS ON IRAN

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div