Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق

پولیو وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے، ترجمان وزارت صحت
شائع 19 اپريل 2024 07:33pm

کوئٹہ اوکراچی کیماڑی کےماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق ہو گئی۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک کے31اضلاع کےماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی

ترجمان کے مطابق پولیو وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے، رواں سال کوئٹہ سے 13 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو آچکے ہیں۔

کوئٹہ کے سرپل کی سیوریج سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپل 26 مارچ کو لیا گیا تھا، کوئٹہ کی سیوریج میں موجود پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق چمن سے ہے۔

دوسری جانب رواں برس 96 سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

Polio Cases

Polio

Polio Virus

polio team

Polio Vaccination Campaign

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div