Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

بالی وڈ ایکٹر پنکج ترپاٹھی کے بہنوئی سڑک کے حادثے میں ہلاک

بہن شدید زخمی ہوئی، میاں بیوی بہار کے ضلع گوپال گنج سے مغربی بنگال جارہے تھے
شائع 21 اپريل 2024 12:46pm

بالی وڈ کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی کے بہنوئی جھاڑ کھنڈ میں سڑک کے حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ پنکج ترپاٹھی کی بہن اس حادثے میں شدید زخمی ہوئی ہے۔ یہ لوگ بہار کے ضلع گوپال گنج سے مغربی بنگال جارہے تھے۔

یہ حادثہ ہفتے کی شام ساڑھے چار بجے دلی کولکتہ نیشنل ہائی وے پر نِرسا بازار کے نزدیک دھنباد کے مقام پر ہوا۔ پنکج ترپاٹھی کی بہن سبیتا تِواری اور بہنوئی راکیش تِواری جس کار میں سوار تھے وہ ایک روڈ ڈیوائڈر سے جا ٹکرائی۔

میاں بیوی کو تشویش ناک حالت میں دھنباد کے نرمل مہتو میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ راکیش تِواری دم توڑ چکے ہیں۔ ڈاکٹر دنیش کمار گِنڈوریا نے بتایا کہ پنکج کی بہن کی ٹانگ میں فریکچر ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پنکج ترپاٹھی کا شمار بالی وڈ کے کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ نیشنل ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔ میں اٹل ہوں، او مائی گاڈ پارٹ ٹو، استری، لوڈو، میمی اور گینگز آف واسع پور ان کی کامیاب ترین فلمیں ہیں۔ انہوں نے ویب سیریز مرزاپور میں بھی شاندار پرفارمنس دی تھی۔

Jharkhand

BOLLLYWOOD ACTOR PANKAJ TRIPATHI

BROTHER IN LAW KILLED

SISTER INJURED

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div