Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

حماس کے پاس کتنے اسرائیلی یرغمالی زندہ بچے ہیں؟ برطانوی اخبار کا حیران کن انکشاف

داخلی سلامتی کے اسرائیلی ادارے شِن بیت نے ڈیلی میل کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے دیا
شائع 21 اپريل 2024 08:02pm

اسرائیل کے داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے شِن بیت کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اب شاید حماس کے پاس صرف 40 اسرائیلی یرغمالی زندہ بچے ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق یہ اعداد و شمار ایجنسی کو موصول ہونے والے فیڈ بیک کی بنیاد پر سامنے آئے ہیں۔ دوسری طرف شِن بیت نے ایسی کسی بھی رپورٹ کی تردید کی ہے۔

ڈیلی میل نے بتایا کہ حماس کے پاس 133 اسرائیلی یرغمالی تھے جن میں سے اب صرف 40 ہی زندہ پائے ہیں۔

برطانوی اخبار نے ایک اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ 7 اکتوبر سے پہلے غزہ میں داخل ہونا اور معلومات جمع کرنا بہت مشکل تھا۔ اب وہاں تک رسائی ہے تو معلومات بھی آسانی سے حاصل ہو پاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

رہائی پانے والی معمر اسرائیلی خاتون نے حماس کے جنگجو سے مصافحہ کیوں کیا؟ حماس نے مزید 10اسرائیلیوں سمیت 12 یرغمالی رہا کر دیے

شِن بیت نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈیلی میل کی اپنی اسٹوری ہے۔ یہ خیالات شِن بیت کے نہیں۔ دوسری طرف اسرائیل کی جنگی کابینہ 12 دن بعد اتوار کی شب اجلاس کرنے والی ہے جس میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس سے بات چیت میں پیدا ہونے والے تعطل پر غور کیا جائے گا۔ حماس کا مطالبہ ہے کہ 20 یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل 6 ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان کرے۔

Shin Bet

ISRAELI HOSTAGES

40 REMAINING

OUT OF 133

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div