Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

دولہا کے بھائیوں اور دوستوں نے دلہن کی چھت پر چڑھ کر موبائل فونز، سوٹوں، نوٹوں کی بارش کردی

چھوٹے بڑے جوان اسپیشل جالوں کے زریعے نوٹ اور سوٹ لوٹتے رہے۔
شائع 23 اپريل 2024 10:00pm
Mobile phones and currency notes showered at wedding in Narowal - Aaj News

نارووال کے صدیق پورہ میں آئی بارات میں دلہا کے بھائیوں اور دوستوں نے موبائل فونز، نوٹوں، سوٹوں اور لاکھوں روپے کے دیگر تحائف کی بارش کردی۔

نارووال کے محلہ عباس نگر سے الماس انصاری کی بارات بینڈ باجے کے ساتھ صدیق پورہ پہنچی تو دلہا کے بھائیوں اور دوستوں نے دلہن کی چھت پر چڑھ کر موبائل فونز، سوٹوں، نوٹوں کی بارش کردی اور لاکھوں روپے کے سو سو اور پانچ سو روپے کے نوٹ لٹا دئیے۔

چھوٹے بڑے جوان اسپیشل جالوں کے زریعے نوٹ اور سوٹ لوٹتے رہے۔

بچوں اور بڑوں نے بھی جیبیں بھر کے نوٹ اور سوٹ لوٹے، موبائل فون بھی کیچ کئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div