Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

سائفر کیس میں عمران خان کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش

اسلام آباد ہائیکورٹ کا خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین کو اپنے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں واپس بھیجنے کا فیصلہ
شائع 23 اپريل 2024 10:34pm

سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق سائفر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنانے والے جج سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا گیا۔

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنانے والے خصوصی عدالت جج کے تبادلے کی سفارش کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل نے سائفر کیس معطل کرنے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین کو اپنے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

جسٹس عامر فاروق: سائفر کیس میں لگی دونوں دفعات کے تحت ایک ساتھ سزا غلط قرار

خصوصی عدالتوں کے انسپکشن جج جسٹس محسن اختر کیانی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ابوالحسنات ذوالقرنین کو واپس بھیجنے کی سفارش ارسال کردی۔

سازش ہوئی ہے یا نہیں یہ سائفر ڈاکیومنٹ سے ہی پتہ چلے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ

سفارش میں کہا گیا ہے کہ جج ابولحسنات ذوالقرنین کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کی جائیں۔

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد

imran khan

Cypher

Cypher Investigations

cypher case Imran Khan

Cypher case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div