Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

اسرائیل نے رفاح پر زمینی حملے کی تیاری کرلی

حملے کیلئے بس حکومت کی اجازت درکار ہے، حکام
شائع 25 اپريل 2024 08:50am

اسرائیل کی غزہ میں دہشت گردی جاری ہے، ایک طرف اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی غزہ کے علاقے رفاح میں پناہ گزین کیمپ پر میزائل برسا دئے، تو دوسری جانب رفاح میں ہی زمینی حملے کی تیاری بھی کرلی ہے۔

رفاح کے پناہ گزین کیمپ پر ہوئے فضائی حملے میں چھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

اسرائیل نے فوج کی دو بریگیڈز رفاح پر زمینی حملے کے لیے بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

خلا میں جوہری ہتھیاروں کیخلاف قرارداد روس نے ویٹو کردی

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کیلئے بس حکومت کی اجازت درکار ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق رفاح سے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے خان یونس میں خیمے لگا دئے گئے ہیں۔

رفاح میں فی الوقت پندرہ لاکھ بے گھر فلسطینی موجود ہیں جبکہ صرف چالیس ہزار خیمے خریدے گئے ہیں۔

Israel

Israel Attack on Rafah

Israel Gaza War

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div