Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

کشمور میں چار روز میں تین بچے لاپتہ

پولیس نے والدین سے بچوں کی ابتدائی معلومات حاصل کرکے تحقیقات شروع کردیں
اپ ڈیٹ 29 اپريل 2024 07:22pm

کشمور گزشتہ چار دنوں میں تین بچے غائب ہوگئے اہلخانہ نے اغوا کا شبہ ظاہر کر دیا جبکہ پولیس نے بچوں کے غائب ہونے کی تحقیقات شروع کردی۔

کشمور شہر سے چار روز قبل اسکول سے واپس گھر جاتے ہوئے 9 سالہ سلیم 10 سالہ علی شیر لاپتہ ہو گئے جبکہ گڈو تھانے کے حدود کالونی نمبرون سے 10 سالہ ذیشان بھی لاپتہ ہو گیا۔

گوجرانوالا کے سول اسپتال سےایک دن کا بچہ اغواء

پولیس نے اطلاع ملتے ہی بچوں کے لاپتہ ہونے کی کیس کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کردی ہے۔

کالج کی طالبہ کو اغواء کرنے والا ساتھی طالب علم ماں اور بہنوں سمیت گرفتار

بچوں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ہم غریب لوگ ہیں ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے اور نہ ہی اغوا کاروں کا کوئی فون آیا ہے۔

دوسری طرف پولیس نے بچوں کے لاپتہ ہونے کے کیس کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

گھوٹکی میں اغواء ہونے والے دونوں اہلکاروں کو پولیس نے بازیاب کروالیا

اے ایس پی کشمور رانا محمد دلاور نے کہا کہ بچوں غائب ہونے کے معرکات سامنے لایا جائے گا کیس کی ہر پہلو سے تحقیقات کررہے ہیں کشمور میں امن وامان قائم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

Sindh government

kidnapping

Sindh Police

Child Kidnap

Children Kidnapped